سانحہ بادامی باغ کے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم شدہ چیکس باؤنس ہوگئے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ بادامی باغ کے متاثرہ افراد میں 5، 5 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے


ویب ڈیسک March 21, 2013
عیسائی برادری میں 265 چیک تقسیم کئے گئے جو کیش نہ ہوسکے۔ فوٹو : ایکسپریس

سانحہ بادامی باغ کے متاثرہ خاندانوں میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے تقسیم کئے گئے چیکس باؤنس ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ بادامی باغ کے متاثرہ افراد میں 5، 5 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے تھےلیکن عیسائی برادری میں تقسیم کئے گئے 265 چیکس باؤنس ہو گئے، چیکس کے کیش نہ ہونے پر متاثرہ افراد نے احتجاج بھی کیا۔

واضح رہے کہ 9 مارچ کو تقریباً 3 ہزار سے زائد مشتعل افراد نےساون مسیح کی جانب سے توہین رسالت کے الزام پر بادامی باغ میں واقع جوزف کالونی میں عیسائیوں کے 170 سے زائد گھر اوران کی املاک کو آگ لگادی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں