سیف علی خان لکھنؤ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں سے جھگڑ پڑے

سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کا نام وی آئی پی لاؤنج میں بیٹھنے والے افراد کی فہرست میں شامل نہ ہونے پروہاں سے جانےکیلئے کہا


IANS March 21, 2013
سیف علی خان نے وی آئی پی لاؤنج سے جانے سے صاف انکار کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں سے بحث شروع کر دی۔ایئرپورٹ حکام فوٹو: فائل

اداکار سیف علی خان لکھنؤ ایئرپورٹ پرسیکیورٹی پر مامور افسران سے جھگڑ پڑے۔

سیف علی خان ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں بیٹھے تھے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کا نام وی آئی پی لاؤنج میں بیٹھنے والے افراد کی فہرست میں شامل نہ ہونے پر وہاں سے جانے کے لئے کہا جس پر سیف برہم ہو گئے اور اہلکاروں سے الجھ پڑے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق سیف نے وی آئی پی لاؤنج سے جانے سے صاف انکار کر دیا اور سیکیورٹی اہلکاروں سے بحث شروع کر دی جس پر اہلکاروں نے انہیں زبردستی لاؤنج سے باہر کر دیا۔ باہر نکالے جانے پر سیف نے سیکیورٹی اہلکاروں پر چلانا شروع کر دیا لیکن سینئر افسران کی مداخلت کے بعد انہیں خاموش ہونا پڑا۔

سیف علی خان 2 روزقبل لکھنؤ میں فلم ''بلٹ راجہ'' کی شوٹنگ کے لئے آئے تھے اور اب وہاں سے نئی دہلی جا رہے تھے، سیکیورٹی اہلکاروں سے لڑائی کے بعد سیف علی خان کو بھی عام مسافروں کی طرح لاؤنج میں بیٹھ کر فلائٹ کا انتظار کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں