زینب کے سفاکانہ قتل پرجے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں بننے والی جی آئی ٹی 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔
KARACHI:
قصور واقعے پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ابو بکر خدا بخش کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور میں 8 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل کے واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ابو بکر خدا بخش کی سربراہی میں جی آئی ٹی تشکیل دے دی۔
جے آئی ٹی 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی جب کہ پنجاب حکومت نے ننھی بچی کے ورثا کو مفت قانونی معاونت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی پی او قصور ذوالفقار احمد کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ احتجاج کرنے والوں پر پولیس فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان نے قتل کرکے بچی کی لاش کو کچرا کنڈی میں پھینک دیا تھا جس کے خلاف قصور میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔