چیف جسٹس آف پاکستان نے قصور واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔


ویب ڈیسک January 10, 2018
آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قصور میں 8 سالہ زینب کے لرزہ خیز قتل کا از خود نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے قصور میں انسانیت سوز واقعے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

اس سے قبل قصور میں کم سن زینب سے زیادتی و قتل کے خلاف شہر میں احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ننھی زینب کے والد نے انصاف کی فراہمی تک بیٹی کی تدفین کرنے سے انکار کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ آرمی چیف کی فوج کو زینب کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد کی ہدایت

واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو 5 روز تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ ملزمان نے بچی کی لاش کو کچرا کنڈی میں پھینک دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں