قومی انڈر 19 ٹیم کا دوسرا وارم اپ میچ بارش کی نذر
کھلاڑی فٹ اور فوکس ہیں اور ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنے کے لیے پر عزم ہیں، کوچ منصور رانا
جونیئر ورلڈ کپ سے قبل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
جونیئرورلڈ کپ سے قبل پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوگیا جب کہ گرین شرٹس کو بنگلا دیش کے خلاف اپنی تیاریوں کی جانچ کرنا تھی لیکن کرائسٹ چرچ میں جل تھل ہونے پر ایک بھی گیند نہیں پھینکی جا سکی جس سے دیگر وارم اپ میچز بھی متاثر ہوئے۔ بارش اس قدر شدید تھی کہ ٹیمیں ہوٹل سے اسٹیڈیم تک بھی نہ جا سکیں۔
کوچ منصور رانا کا کہنا تھا کہ کھلاڑی فٹ اور فوکس ہیں اور ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنے کےلیے پر عزم ہیں جب کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم جمعرات کو کرائسٹ چرچ سے وہانگری جائے گی جہاں ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں 13 جنوری کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہوگا۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز 0-2 سے جیتنے کے بعد گرین شرٹس نے میزبان کیویز کو بھی 0-1 سے زیر کیا تھا جب کہ پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو شکست دی تھی۔