اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اس کے شہروں کو تباہ کر دیا جائے گا خامنہ ای

اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کی غلطی کی گئی تو ایران تل ابیب اور حیفہ کو پوری طرح سے تباہ کر دے گا، خامنہ ای


AFP March 21, 2013
ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کی غلطی کی گئی تو ایران تل ابیب اور حیفہ کو پوری طرح سے تباہ کر دے گا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو ایران اسرائیل کے 2 بڑے شہروں تل ابیب اور حیفہ کو پوری طرح تباہ کر دے گا۔

خامنہ ای نے مشہد سے ٹی وی پر اپنی تقریر کے دوران کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کئی دفعہ ایران پر حملوں کی دھمکی دی جا چکی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کی غلطی کی گئی تو ایران تل ابیب اور حیفہ کو پوری طرح سے تباہ کر دے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا سمیت کئی مغربی ممالک کا یہ ماننا ہے کہ ایران بڑے پیمانے پر جوہری ہھتیاروں کی تیاری کے لئے یورینیم کی افزودگی کر رہا ہے اور اس حوالے سے اسرائیل کئی بار ایران پر حملے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں