سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت چیئرمین آئی ایم ایف سی کیلیے نامزد

ڈاکٹرعشرت حسین مانیٹری اورفنانشل معاملات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔


Numainda Express January 11, 2018
آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کا عہدہ یکم دسمبر2017 کوخالی ہوا تھا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کو آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کے عہدے کیلیے امیدوارنامزد کردیا۔

پاکستان کی جانب سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹرعشرت حسین کو انٹرنیشنل مانیٹری اینڈفنانشل کمیٹی(آئی ایم ایف سی)کے چیئرمین کے عہدے کیلیے امیدوارنامزد کردیا جب کہ وزیراعظم کے مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی سفارش پروزیراعظم نے ان کی نامزدگی کی منظوری دیدی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعشرت حسین مانیٹری اورفنانشل معاملات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں،آئی ایم ایف سی کے چیئرمین کا عہدہ یکم دسمبر2017 کوخالی ہوا تھا، دیگررکن ممالک کیساتھ ساتھ پاکستان سے بھی نامزدگی طلب کی گئی تھی، اس معاملے پر آئی ایم ایف بورڈاتفاق رائے سے حتمی فیصلہ کریگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |