
قصور میں ایک سال کے دوران کمسن بچیوں سے زیادتی کے مجموعی طور پر 12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تفتیشی ٹیموں نے 96 مشکوک افرادکا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا۔
آر پی او شیخوپورہ کے مطابق 5 سے 6 کیسز میں طریقہ واردات اور ڈی این اے میں مماثلت پائی گئی۔ شہر بھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہے، بہت جلد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔