والدین بچوں کی بہتر تربیت کریں اکیلا باہرنہ جانے دیں ماہرین نفسیات

والدین کمسن بچوں کو یہ سمجھائیں کہ اگر کوئی شخص ان سے فحش بات کرتا ہے تو وہ انہیں فوری طور پر آگاہ کریں، ماہرین


Numainda Express January 11, 2018
والدین کمسن بچوں کو یہ سمجھائیں کہ اگر کوئی شخص ان سے فحش بات کرتا ہے تو وہ انہیں فوری طور پر آگاہ کریں، ماہرین۔ فوٹو: فائل

نفسیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ والدین گلی محلے میں کھیلتے اورکہیں پڑھنے جانے والے اپنے بچوں کواکیلا مت چھوڑیں اور ان کی نگرانی رکھیں۔

سماجی، تعلیمی اور نفسیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی جنسی بے راہ روی سے بچاؤ کے لیے والدین کو اپنے بچوں کو شعور اور تربیت دینا بھی لازم ہے۔ والدین کمسن بچوں کو یہ سمجھائیں کہ اگر کوئی شخص ان کے جسم کو چھوتا ہے یا فحش بات کرتا ہے اورانھیں کہیں ساتھ چلنے کوکہتا ہے تو وہ اپنے والدین اور اساتذہ کو فوری طور پراس بارے میں آگاہ کریں جبکہ والدین گلی محلے میں کھیلتے اورکہیں پڑھنے جانے والے اپنے بچوں کواکیلا مت چھوڑیں اور ان کی نگرانی رکھیں۔

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے افتخار مبارک اور ادریس حیدر نے کہا کہ بچوں کے ساتھ تشدد کے معاملے میں حکومت نے کبھی بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا ۔18ویں ترمیم کے بعد بچوں کے حقوق اوران پر ہونے والے تشدد کے خلاف پالیسیاں مرتب کرنا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔

بچی کے ساتھ گینگ ریپ کی سزا عمرقید ہے جبکہ بچے کے ساتھ زیادتی کے مجرم کو سات سال قید ہوسکتی ہے افسوس کہ ان سزاؤں پرکبھی عمل نہیں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ زینب کیس حکومت کے لئے ٹیسٹ کیس بن چکا ہے۔

ماہر نفسیات ڈاکٹر زنیرہ امین ،ڈاکٹر رابعہ اقبال نے بتایا کہ زینب کے ساتھ ہونے والے زیادتی اور قتل کے واقعے نے پوری انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں