زینب کے اہل خانہ کوانصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا شہبازشریف
انسانیت سوزواقعہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے، وزیر اعلی پنجاب
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زینب کے اہل خانہ کوانصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
قصورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کمسن بچی زینب کے والد اورغمزدہ خاندان سے ملاقات کی اورزینب کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بچی کے قتل کے دلخراش واقعہ پروالد اورغمزدہ خاندان سے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، آپ کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا جب کہ انسانیت سوزواقعہ ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: آرمی چیف کی فوج کو زینب کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد کی ہدایت
وزیراعلی نے کہا کہ معصوم بچی کے قتل پرہرآنکھ اشکبارہے، میرا فرض اور ذمہ داری ہے کہ آپ کو فوری طورپرانصاف دیا جائے، جس درندہ صفت ملزم نے یہ ظلم اورزیادتی کی ہے وہ قانون کے مطابق قرارواقعی سزا سے نہیں بچ پائے گا، آپ کے خاندان کی ہرممکن مدد کریں گے اورحکومت آپ کے خاندان کے ساتھ ہے اور کھڑی رہے گی۔
بعد ازاں قصورسے واپسی کے بعد جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کا ارتکاب کرنے والے انسان نہیں درندے اور اس دھرتی کا بوجھ ہیں۔ قصور میں کمسن بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم اپنے عبرتناک انجام سے نہیں بچ سکے گا، میں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو بلاتاخیر گرفتار کرکے اسے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسے انسانیت سوز اورگھناؤنے اقدام کی جرأت نہ ہوسکے۔ اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر بلاجواز فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ قصورمیں 8 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا اورلاش کو کچرے میں پھینک دیا۔ زینب کے قتل کے بعد پورا ملک سراپا احتجاج ہے جب کہ گزشتہ روززینب واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔