سروے آف پاکستان نے سرحدوں کی تفصیل جاری کردی

بھارت کے ساتھ2100.595، افغانستان کے ساتھ سرحد2611.50 کلومیٹرہے، رپورٹ

بھارت کے ساتھ2100.595، افغانستان کے ساتھ سرحد2611.50 کلومیٹرہے، رپورٹ۔ فوٹو فائل

سروے آف پاکستان نے لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری اور سرحد کی لمبائی کی تفصیل جاری کردی ہے۔

وزارت دفاع کے ذیلی ادارے سروے آف پاکستان نے کتابوں، ذرائع ابلاغ میں درست حوالے کیلیے چین، ایران، افغانستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری اور سرحدکی لمبائی کی تفصیل جاری کردی ہے۔


سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹرمیپ پبلیکیشنز مسعودحیدر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی چین کے ساتھ سرحدکی لمبائی599.100 کلومیٹر، افغانستان کے ساتھ سرحد2611.50 کلومیٹر، لائن آف کنٹرول 861.493 کلومیٹر، ورکنگ باؤنڈری202 کلومیٹر، بھارت کے ساتھ سرحد 2100.595کلومیٹر، ساحلی پٹی 1058.940 کلومیٹر اور ایران کے ساتھ سرحد909.278 کلومیٹرہے۔

 
Load Next Story