فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری

ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی جسے لاہور میں چند اہم مقامات پر لے جایا جائے گا۔


Sports Reporter January 11, 2018
پاکستان آمد فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی اور اسپانسرز کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں تاہم ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی۔

پی ایف ایف کی معطلی کے باوجود فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کے پاکستان میں استقبال کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ ٹرافی 3 فروری کو پاکستان آئے گی جسے لاہور میں چند اہم مقامات پر لے جایا جائے گا۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان جمعرات کو متوقع ہے۔

رواں سال روس میں شیڈول میگا ایونٹ میں 32 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی جب کہ فیڈریشن میں جاری محاذ آرائی کے سبب فیفا نے پاکستان کی رکنیت ہی معطل کر دی تھی۔

واضح رہے کہ ٹرافی کی پاکستان آمد فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی اور اسپانسرز کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ٹرافی ایک دن لاہور میں رہے گی جس کے بعد قازقستان جائے گی۔ فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی۔ 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1 کلو گرام ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں