مکہ مکرمہ میں گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

آگ پہلے عمارت میں رکھے ہوئے فرنیچر میں لگی جس کے بعد پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سعودی شہری دفاع


ویب ڈیسک January 11, 2018
زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو : فائل

LONDON: مکہ مکرمہ میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہر مکہ مکرمہ سے متصل ضلع شرائع المجاھدین میں واقع ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مکہ میں عمارت میں آتشزدگی سے 5 افریقی بچے جھلس کرجاں بحق

سعودی شہری دفاع کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آگ پہلے عمارت میں رکھے ہوئے فرنیچر میں لگی جس کے بعد آگ نے شدت اختیار کرلی اور کمروں تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، عمارت میں افریقی خاندان رہائش پذیر تھا جب کہ آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں