سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے صدر آصف زرداری کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ اب اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے اور انہیں صدر کا سیکیورٹی مشیر مقرر کیا جائے۔
رحمان ملک نے خود كو صدارتی مشیر ركھوانے كے لئے خط میں ڈاكٹر عاصم حسین كی مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر كے معالج ڈاكٹر عاصم كو وفاقی وزیر كا درجہ دیا گیا ہے لہذا مجھے بھی صدر كے سیكیورٹی مشیر كے طور پر ركھا جائے۔ رحمان ملک كا خط موصول ہونے كے بعد صدر آصف زرداری كے سیكرٹری سلمان فاروقی نے متعلقہ وزارتوں سے رائے مانگ لی ہے۔
واضح رہے کہ ایوان صدر نے کابینہ ڈویژن کو سابق وزیر داخلہ رحمان ملک كو صدارتی مشیر مقرر كرنے كی تجویز دی تھی تاہم ڈویژن نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔