سلمان خان پر شوٹنگ کے دوران حملہ

پولیس کی بروقت کارروائی پر سلمان خان کو سخت سیکیورٹی میں بحفاظت گھر پہنچادیا گیا

سلمان شوٹنگ کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد اسٹوڈیو میں گھس آئے ؛ فوٹوفائل

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان پر فلم 'ریس3' کی شوٹنگ کے دوران مسلح افراد نے حملہ کردیا تاہم پولیس کی مداخلت کے بعد سلمان خان کو بحفاظت گھر پہنچادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کےدبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں ممبئی کے مشہور فلم سٹی اسٹوڈیو میں فلم 'ریس3' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سلمان منگل کے روز معمول کے مطابق شوٹنگ کررہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد ان پر حملہ کرنے کی غرض سے اسٹوڈیو میں گھس آئے تاہم پولیس کی بروقت کارروائی پر سلمان خان کو سخت سیکیورٹی میں بحفاظت گھر پہنچادیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت میں سلمان خان کی جان کو خطرہ

پولیس نے فلم کے سیٹ پر پہنچتے ہی سلمان خان اور فلم کے پروڈیوسر رمیش تورانی سے فوراً شوٹنگ بند کرنے کے لیے کہا اور سلمان کو جلد سے جلد گھر پہنچایا۔ سلمان خان 6 کمانڈوز کے ہمراہ سخت سیکیورٹی میں اپنے گھر کے لیے روانہ ہوگئے۔


یاد رہے کہ سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشونی کی جانب سے گزشتہ جمعرات کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کا کیس بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی عدالت میں ہےجس کی سماعت کے لیے جمعرات کو سلمان خان جودھپور گئے تھے جہاں انہیں بشونی کی جانب سےقتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ سلمان خان کو دھمکی دینے والے گینگسٹر لارنس کا شمار راجستھان کے بڑے جرائم پیشہ افراد میں ہوتا ہے جس پر قتل اور دیگر جرائم کے 20 سے زائد کیسز ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: خاتون کو دھمکی دینے پر سلمان خان کے باڈی گارڈ کے خلاف مقدمہ

سینئرانسپیکٹر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس لارنس بشونی کی سلمان خان کو دی جانے والی دھمکیوں کو سنجیدگی سے لے رہی ہےاور زیادہ سے زیادہ پولیس اہلکار ان کی حفاظت پر مامور کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے سلمان خان کو بغیر سیکیورٹی سڑکوں پر نکلنے سے بھی منع کیا ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اکثر بغیر سیکیورٹی کے شہر کی سڑکوں پر سائیکل چلاتے نظر آتے ہیں۔
Load Next Story