زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق دونوں شہریوں کے ورثا کو بھی 30،30 لاکھ روپے امداد دی جائے گی، ترجمان پنجاب حکومت


ویب ڈیسک January 11, 2018
پنجاب حکومت نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی روشنی میں ملزم کا خاکہ بھی جاری کیا ہے فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے معصوم زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قصور میں 8 سالہ زینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ نشاندہی کرنے والا نام بھی راز میں رکھا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

دوسری جانب احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں شہریوں کے ورثا کو 30،30 لاکھ روپے امداد اور دونوں کے خاندان کے ایک ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ کم سن زینب سے زیادتی و قتل کے خلاف ملک بھرمیں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جب کہ گزشتہ روز احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ پنجاب حکومت نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا خاکہ بھی جاری کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں