وزیراعظم اور آرمی چیف کا اسپیشل سروسز ہیڈکوارٹر چیراٹ کا دورہ

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایس ایس جی کے زیرِ استعمال ہتھیار چلانے کا تجربہ بھی کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 11, 2018
وزیراعظم نے ایس ایس جی کے زیرِ استعمال کچھ ہتھیار چلانے کا تجربہ بھی کیا،فوٹو:ایکسپریس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپشل سروسز ہیڈکوارٹر چیراٹ کا دورہ کیا۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیشل سروسز (ایس ایس جی) ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔وزیراعظم نے پاکستان آرمی بالخصوص ایس ایس جی کمانڈوز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اوریادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

دورے کے دوران وزیراعظم کو ایس ایس جی آرگنائزیشن، صلاحیتوں اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ ایس ایس جی کمانڈوز نے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایس ایس جی کے زیرِ استعمال کچھ ہتھیار چلانے کا تجربہ بھی کیا۔ اور ایس ایس جی کمانڈوز کی بطور ایلیٹ فورس مہارت اور کارکردگی کی تعریف کی۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف ایس ایس جی کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں سے پاکستان میں امن کاقیام ممکن ہوسکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں