ریاسین آج کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہونے کیلیے تیار چہروں پر مسکراہٹیں لاؤنگی ادکارہ

24 جنوری 1981ء کو فنکار گھرانے میں پیدا ہوئیں، فلمی کیرئیر کا آغاز چائلڈ اسٹار کے طور پر کیا، نیشنل فلم ایوارڈ جیتا۔


Showbiz Desk March 22, 2013
رواں سال 19 اپریل کو ریلیز ہونیوالی کامیڈی فلم ’’ربا میں کیا کروں؟‘‘ میں بھی اہم کردار نبھارہی ہوں،32 سالہ بالی وڈ اداکارہ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ ریا سین کی نئی کامیڈی فلم ''زندگی ففٹی ففٹی''آج سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

اداکارہ اس فلم میں لیڈنگ لیڈی رول نبھارہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ چہروں پر مسکراہٹیں لانے میں کامیاب رہیں گی ۔انھیں کامیڈی کرنے کا ہنر آتا ہے اس کے لیے اب ڈیمانڈ بھی زیادہ ہورہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ آج ریلیز ہونے والی بالی وڈ کامیڈی فلم ''زندگی 50،50'' میں منفرد انداز میں جلوہ گرہورہی ہوں شائقین کو یہ انداز پسند آئے گا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر نے کے لیے بڑی محنت کرنا پڑتی ہے اورلوگوں کو خوشی دینا کوئی معمولی کام نہیں ہے،خوشیاں بانٹنا ہی اصل کام ہے ۔

انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں کامیڈی فلموں کا رحجان زور پکڑ رہا ہے اس انداز کو زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور یہی پھر اصل تفریح بھی ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلموں میں مختلف کردار نبھارہی ہوں رواں سال ریلیز ہونے والی فلم''کرش تھری ''اور ''زندگی ففٹی ففٹی''میں بھی اہم کردار نبھارہی ہوں ،انھوں نے کہا کہ رواں سال پرفامنس کو یادگار بنانے کی کوشش کروں گی ۔اداکارہ نے بتایا کہ اپنی اداکاری کو اچھے انداز میں پیش کرکے شائقین کو متاثر کرنے کے لیے کوشاں رہوں گی نئی فلم ''ربا میں کیا کروں؟'' 19 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ہدایتکار امرت ساگر کی اس رومانوی کامیڈی فلم میں آکاش ساگر ،ارشد وارثی ،پاریش راول ،راج ببر ،شکتی کپور اور انورادھا پٹیل اہم کرداروں میں جلوہ گرہورہے ہیں ۔

پرستاروں کی حوصلہ افزائی سے ہی آگے بڑھ رہی ہوں اورمختلف فلموں میں منفرد کردار ملنے لگے ہیں۔ واضح رہے کہ 24 جنوری 1981ء کو پیدا ہونے والی 32 سالہ اداکارہ نے فلمی سفر کا آغار 1991ء میں چائلڈ اسٹار کے طور پر کیا۔ اداکارہ کا پیدائشی نام ریا دیو ورما تھا ۔18 سال کی عمر میں فلمی کردار نبھاکر اپنی پرفارمس کی دھاک بٹھادی اور بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ جیت لیا۔ اداکارہ فنکار گھرانے میں پیدا ہوئیں والدین کا تعلق بھی اداکاری سے تھا بہن رائما سین بھی اداکارہ ہی ہیں۔ اداکارہ کو پہلی بار کیمرے کے سامنے پرفارم کرنے کا موقع میوزک البم ''یاد پیا کی آنے لگی ''میں ماڈلنگ کرنے سے ملا، اس پر ان کی پرفارمنس کو بہت سراہا گیا اور بالی وڈ تک ان کی اداکاری کے چرچے ہوئے جس پر انکو نئی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہونے لگیں۔

1

اداکارہ نے اس دوران کئی کمرشلز میں بھی کام کیا جنکو سراہا گیا ۔اس کے بعد ریا سین نے متعدد فلموں میں کردار نبھائے، ان میں کئی میگا اسٹارز کے ساتھ کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ریاسین نے کئی بنگالی ،تامل اور تلگو اور ملیالم فلموں میں بھی پرفارم کیا۔ سائوتھ میں ان کی پرفارمنس کو بہت پذیرآئی ملی۔ اداکارہ ریاسین کئی آنیوالی سائوتھ کی فلموں میں بھی نظر آئیں گی ،رواں سال متعدد پراجیکٹ کیے ہیں ان میں سے اکثر مکمل ہوچکے ہیں ۔ہدایت کار سنتوش سیوان کی فلم نے انھیں سائوتھ میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

اداکارہ نے معروف گلوکاروں کی متعدد میوزک البمز کے لیے بھی پرفارم کرکے شائقین کو اپنی ادائوں کا گرویدہ بنالیا ،نقادوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ ریا سین پرفارم کرنے کا سلیقہ جانتی ہیں ان کی پرفارمنس سے کوئی بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ کولکتہ میں پیدا ہونے والی 32 سالہ بالی وڈ اداکارہ اسٹیج پر بھی کام کیا ۔اداکارہ نے لائیو پرفارم کرنے کے بھی اعزاز حاصل کیے ۔سابق اداکارہ مومون سین کی بیٹی ہونے پر بھی اداکارہ کو فخر ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ماں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میری تمام کامیابیوں کے پیچھے میری ماں کا بہت زیادہ کردار ہے ۔

اداکارہ کی پہلی فلم ''وشکانیا ''نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی۔ پھر 1999 میں تامل فلم ''تاج محل ''میں جلوہ گرہوئیں ،اسی زبان میں 2000 کے دوران فلم ''گڈلگ ''کی ،2001 میں ہندی فلم ''اسٹائل'' میں پرفارم کیا ۔2002 میں فلم ''دل ول پیارویار''میں جلوے دکھائے۔ 2003 میں فلم ''سازش ''کی ۔پھر ''قیامت''میں کام کیا ۔2004 میں فلم ''دل نے جسے اپنا کہا''میں کامنی کا کردار نبھایا ۔اسی سال فلم''پلان'' بھی کی ،2005 میں فلم ''شادی نمبرون''میں کردار نبھایا۔ فلم ''جیمز''اور ''سلسلے''بھی اسی سال کی ۔2006 میں فلم''لو یو ہمیشہ''میں میگھنا کا کردار خوبی سے نبھایا۔2007 میں ''ہائے بے بی ''کی ۔2008 کے دوران فلم ''ہیروز''،''زور لگا کے''اور ''لو کھچدی''میں کام کیا۔

2009 میں فلم ''پیئنگ گیسٹس''کی ۔2010 میں فلم'' بنی اینڈ ببلو''میں کام کیا ،2011 میں فلم ''کشمکش ''میں جلوہ گرہوئیں ۔پھر فلم ''تیرے میرے پہرے''کی ۔2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ''تھری بیچلرز''میں نشا کا کردار نبھایا ۔ بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ ریا سین کی اس فلم میں اگرچہ وینا ملک بھی اہم کردار میں نظر آئیں گی تاہم ان کی گیتوں پر پرفارمنس کی جھلک نے زیادہ متاثر کیا ہے انھیں اس حوالے سے بھی برتری رہے گی کہ ابھی تک اداکارہ کسی قسم کے تنازع کا بھی شکار نہیں ہوئیں۔ ان حلقوں کے مطابق آج ریلیز ہونے والی فلم کے میوزک امجد ندیم اور ویوک کرہیں۔

انھوں نے جدید موسیقی کے رموز کو بھی دیکھا ہے اور میلوڈی کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ فلم کی کہانی راجیو ایس رویا نے تحریر کی ہے اور اس میں کرداروں کو ربط میںپرونے کی بھی کاوش انتہائی اہم ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ اس فلم کی کہانی کے لحاظ سے ریا سین کا کردار بھی بہت اہم ہے اور اس میں ان کی کامیڈی کرنے کی کوشش کی کامیابی کے امکانات بہت زیادہ روشن دکھائی دیتے ہیں تاہم اس کا فیصلہ اب شائقین فلم دیکھ کر ہی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں