بپاشا باسو کی نئی فلم ’’آتما‘‘آج ریلیز کی جائیگی

میرے اندر ایک مامتا موجود ہے، ایک اچھی ماں ثابت ہوں گی، اداکارہ


Net News March 22, 2013
میرے اندر ایک مامتا موجود ہے، ایک اچھی ماں ثابت ہوں گی، اداکارہ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کی نئی فلم ''آتما'' آج ریلیز کی جائے گی۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ فلم'' آتما'' میں کام کرکے لگتا ہے کہ وہ ایک اچھی ماں ثابت ہوں گی۔ اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ انھیں فلموں میں ملنے والے ہر کردار سے کچھ نہ کچھ ضرور سیکھنے کو ملتا ہے۔

اپنی فلم''آتما'' کے بارے میں بپاشا کا کہنا تھا کہ اس فلم میں کام کر کے انھوں نے محسوس کیا کہ ان میں بھی ایک ممتا موجود ہے اور وہ اچھی ماں ثابت ہوں گی۔ بپاشا فلم''آتما'' میں چھ سالہ ایک ایسی بچی کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا باپ مرچکا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں