ماضی سے نہ نکلے تو بہت نقصان ہوگا ندا یاسر

ڈرامہ انڈسٹری کا بحران بھی وقتی ہے جسے جلد ختم ہوجانا ہے، اداکارہ


Showbiz Reporter March 22, 2013
ڈرامہ انڈسٹری کا بحران بھی وقتی ہے جسے جلد ختم ہوجانا ہے، اداکارہ فوٹو: فائل

معروف اداکارہ ندایاسر کا کہنا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری میں اگربحران ہے بھی تووقتی ہے جسے جلد ختم ہوجاناہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے ایکسپریس سیگفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی چیز دنیا میں مکمل نہیں ہوتی کہیں نہ کہیں خلاباقی رہ جاتا ہے جولوگ یہ باتیں کررہے ہیں کہ ڈرامہ انڈسٹری میں بحران آگیا ہے تووہ جھوٹ بول رہے ہیں اس وقت توہمارے ڈرامے کی مثال نہیں ملتی اوراگرکہیں کچھ کمی ہے تواسے ملکرحل کرنے کی ضرورت ہے۔

3

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ندایاسر کا کہنا تھا کہ گزراوقت کبھی بھی لوٹ کر نہیں آتا اگر ہم ماضی کے جھرونکوں سے نہ نکلے توبہت نقصان اٹھائینگے۔ ہمارے جن فنکاروں نے ماضی میں انڈسٹری کے لیے کام کیا ہے وہ مستقبل کوسوچتے ہوئے کیا ہے مگر ہم خودکوماضی سے باہر نہیں نکال پارہے ہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہاتوہم اپنی آنے والی نسلوں کوکیادینگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔