افغان حکومت نے حزب اسلامی کے75 ارکان کو رہا کردیا

انسانی حقوق کی تنظیمیں سیاسی قیدیوں کی رہائی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہیں


ویب ڈیسک January 11, 2018
یہ تیسرا موقع ہے کہ حکومت نے حزب اسلامی کے قیدیوں کو رہا کیا ہے،فوٹو:انٹرنیٹ

افغان حکومت نے امن معاہدے کے تحت حزب اسلامی کے مزید درجنوں قیدیوں کو رہا کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے مشرق میں واقع پل چرخی جیل سے حزب اسلامی کے 75 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔ یہ رہائی صدر اشرف غنی اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار کے درمیان ایک سال قبل ہونے والے امن معاہدے کے تحت عمل میں آئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان نے بھی گلبدین حکمت یار پر عائد پابندیاں ختم کردیں

حزب اسلامی کا کہنا ہے کہ ان کے 3 ہزار ارکان مختلف جیلوں میں قید ہیں جو رہائی کے منتظر ہیں اور ان کی رہائی میں انسانی حقوق کی تنظیمیں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے امن معاہدے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ حزب اسلامی کے ارکان سیاسی کارکن نہیں بلکہ شہریوں اور حکومتی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں تاہم افغان حکومت انہیں سیاسی قیدی قرار دے کر مرحلہ وار رہا کررہی ہے۔

امن معاہدے کے بعد سے یہ تیسرا موقع ہے کہ حکومت نے حزب اسلامی کے قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ قبل ازیں گزشتہ سال مئی میں 55 اور سال کے آخر میں 13 قیدیوں کو رہا کیا گیا۔ صدر اشرف غنی اور گلبدین حکمت یار نے ستمبر 2016ء میں امن معاہدہ کیا تھا جس کے بعد سے حزب اسلامی کے سربراہ جلاوطنی ختم کرکے کابل میں مقیم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |