خالد عباس ڈار ’ہلال امتیاز‘ کیلیے منتخب کل ایوارڈ وصول کرینگے
اہم اعزاز پانیوالے پہلے ’ون مین شو‘ فنکار، ایوارڈ تقریب کی ریہرسل میں بھی حصہ لینگے۔
'ایکسپریس نیوز' کے طنزومزاح سے بھرپور پروگرام ''ڈارلنگ''سے 24 برس بعد اپنی دوسری کامیاب اننگزکھیلنے والے معروف اداکار، کامیڈین اورمیزبان خالد عباس ڈار' ہلال امتیاز' کے لیے منتخب ہونے والے پہلے 'ون مین شو' فنکاربن چکے ہیں۔
وہ اہم سول ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے، کل ایوارڈ وصول کرینگے ۔جہاں ایوارڈ تقریب کی ریہرسل میں بھی حصہ لینگے۔ اسلام آباد روانگی سے قبل خالد عباس ڈارنے ''ایکسپریس''کو خصوصی انٹرویود یتے ہوئے کہا کہ طویل فنی خدمات کے اعتراف کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی جانب سے مجھے ' صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی' اور'ستارہ امتیاز' سے نوازا جاچکا ہے۔
ان اعزازات کے ملنے کے بعد اکثر فنکار تو خود کو ریٹائر سمجھنے لگتے ہیں یا پھر یہ ایوارڈ انھیں اس عمر میں ملتا ہے کہ وہ اس کے بعد فنی سرگرمیوں سے دورہوجاتے ہیں لیکن میں نے یہ سلسلہ جاری رکھا اور24 برس کے طویل عرصہ بعد پروگرام 'ڈارلنگ' کے ذریعے ایک ایسا منفرد پیش کیا جوناظرین کی توجہ کا مرکز بنا۔
اس پروگرام کی مقبولیت میں اضافہ ہوتارہا اوردوسری طرف حکومت پاکستان کی طرف سے 'ہلال امتیاز' دیے جانے کا اعلان بھی کردیا گیا۔ یہ میرے لیے اورمیری فیملی کے لیے بہت خوشی کی بات تھی لیکن یہ جان کر مجھے اوربھی خوشی ہوئی کہ میں 'ون مین شو' کرنیوالا پہلا فنکارہوں جس کو'ہلال امتیاز' سے نوازاجارہاہے۔ میں آج اسلام آباد پہنچوں گا اور پھر انشاء اللہ کل صدرپاکستان آصف علی زرداری سے ایوارڈ وصول کرونگا۔