ترکی اور اسپین کے بعد ایرانی ٹی وی ڈرامے پیش کرنے کی تیاریاں

جب بھارتی ڈراموں کو پاکستانی میں پزیرائی ملی تھی تو اسپین اور ترکی کے ڈراموں کو کیوں نہیں دیکھایا جاسکتا، ناظرین۔


Pervaiz Mazhar March 22, 2013
جب بھارتی ڈراموں کو پاکستانی میں پزیرائی ملی تھی تو اسپین اور ترکی کے ڈراموں کو کیوں نہیں دیکھایا جاسکتا، ناظرین۔ فوٹو: فائل

پاکستانی ٹی وی ناظرین میں ترکی،اسپین کے ٹی وی ڈراموں کی زبردست مقبولیت کے بعد بہت جلد ناظرین اپنے ٹی وی اسکرین پر برادر اسلامی ملک ایران کے ٹی وی ڈرامے دیکھ سکیں گے،جس کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

کراچی کی ایک معروف شخصیت نے شہر میں جدید سائونڈ سسٹم اور ڈبنگ اسٹوڈیو کو مکمل کرلیا ہے، گزشتہ چند ماہ سے پاکستان کے متعدد نجی چینلز نے غیر ملکی ڈراموں کو پاکستان لاکر اسے اردو زبان میں ڈب کیا جسے ٹیلی ویژن ناظرین نے نہ صرف سراہا بلکہ اسے ایک خوش گوار تبدیلی بھی قرار دیا ،ترکی اور اسپین کے ڈرامے ان دنوں پاکستانی ٹی وی ناظرین میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہے ہیں ۔

ناظرین کا کہنا ہے کہ جب بھارتی ڈراموں کو پاکستانی میں پزیرائی ملی تھی تو اسپین اور ترکی کے ڈراموں کو کیوں نہیں دیکھایا جاسکتا ،ان ڈراموں کی نہ صرف کہانیاں بہت عمدہ ہیں بلکہ ان ڈراموں کی لوکیشن اور فوٹو گرافی بھی شاندار ہے اور اب تو ان ڈراموں کے فنکار بھی پاکستان میں بے حدمقبول ہیں ان کو پسند کیا جانے لگا ہے، ترکی اور اسپین کے ٹی وی ڈراموں کے بعد برادر اسلامی ملک ایران سے بھی ٹی وی ڈراموں کو اردو زبان میں ڈب کرکے پیش کرنے کا سلسلہ بھی جلد شروع ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |