ترسیلات زر پہلی ششماہی میں 974 ارب ڈالر ہو گئیں

 دسمبر میں پاکستانی ورکرز نے 8.7 فیصداضافے سے 1.72ارب ڈالربھیجے۔


Business Desk January 12, 2018
دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر193.17 ملین ڈالر رہیں۔ فوٹو:فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) میں 2.52 فیصد کے اضافے سے 9 ارب 74 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار ڈالر وطن بھجوائے جب کہ گزشتہ برس کی اسی مدت میں 9 ارب 50 کروڑ 51 لاکھ 10 ہزار ڈالر موصول ہوئے تھے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر2017 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1 ارب 72 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہی جو نومبر 2017 کے مقابلے میں 9.31فیصد اور دسمبر 2016 کے مقابلے میں 8.72 فیصدزیادہ ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2017 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 431.97 ملین ڈالر، 396.74 ملین ڈالر، 234.76 ملین ڈالر،223.3 ملین ڈالر، 188.76 ملین ڈالر اور 54.87 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ دسمبر 2016 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 475.75 ملین ڈالر،339.95 ملین ڈالر،182.19 ملین ڈالر، 181.85 ملین ڈالر، 203.63 ملین ڈالر اور 35.09 ملین ڈالر تھیں۔

دسمبر 2017 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر193.17 ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر2016 میں ان ملکوں سے166.91 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔