زرمبادلہ ذخائر میں 1ہفتے کے دوران 13 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی کمی
سرکاری زرمبادلہ ذخائر بیرونی قرضے چکانے اور دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے 13 ارب 98 کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہے۔
پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر 5 جنوری کو ہفتے کے اختتام پر 20 ارب 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ ذخائر میں 13کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی کمی آئی۔
سرکاری زرمبادلہ ذخائر بیرونی قرضے چکانے اور دیگر ادائیگیوں کی وجہ سے 12کروڑ 42لاکھ ڈالرکی کمی کے باعث13 ارب 98 کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے فارن ایکس چینج ریزروز1کروڑ1 لاکھ ڈالر گھٹ کر 6 ارب 3 کروڑ 75لاکھ ڈالر رہے جو ایک ہفتے قبل 6ارب 4 کروڑ76لاکھ ڈالر تھے۔