افغان صوبے ننگر ہار میں 3 طالبان کمانڈر سمیت 23 جنگجو ہلاک

آپریشن کے دوران اتحادی افواج کو مزاحمت کا سامنا، ایک امریکی فوجی زخمی


ویب ڈیسک January 12, 2018
آپریشن کے دوران اتحادی افواج کو مزاحمت کا سامنا، ایک امریکی فوجی بھی زخمی، افغان میڈیا، فوٹو: فائل

افغان صوبے ننگر ہار میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں طالبان کے تین کمانڈر سمیت 23 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا نے ننگر ہار کے گورنر ہاؤس سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگجوؤں کے خلاف یہ کارروائی مشرقی ننگر ہار کے علاقے کھوگیانی میں بدھ کی رات کو کی گئی جس میں 23 طالبان مارے گئے ساتھ ہی 14 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے ٹھکانے پر حملے کے دوران قاری ہدایت، قاری خالد اور اسماعیل نامی تین مقامی طالبان کمانڈر کو بھی ہلاک کردیا گیا ساتھ ہی دو موٹر سائیکلیں اور بارودی سرنگیں تباہ کرکے اسلحہ قبضے میں کرلیا گیا۔

سرکاری میڈیا نے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی یا ہلاک ہونے سے متعلق بتایا کہ آپریشن میں صرف ایک امریکی فوج زخمی ہو ا جسے اسپتال میں طبی امداد دے دی گئی اور اس کی حالت خطر ے سے باہر ہے۔

طالبان نے کھوگیانی میں اتحادی افواج کے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ اتحادی افواج کو آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں