روس کی کراچی میں سنگل کنٹری نمائش لگانے میں دلچسپی

قونصل جنرل آندرے دمیدوف کی ٹی ڈی اے پی سربراہ سے ملاقات، تجارت بڑھانے پر اتفاق


Business Reporter March 22, 2013
پاکستانی ایکسپورٹرز اورروسی بائنگ ہاؤسز میں روابط کیلیے مدد کی جائے، عابد جاوید اکبر فوٹو: فائل

روس نے کراچی میں روسی مصنوعات کی سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

روسی قونصل جنرل Andrey Demidov نے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو عابد جاوید اکبر سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر عابد جاوید اکبر نے روسی قونصل جنرل کوبتایا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے روس سے تجارتی روابط بڑھانے کی منصوبہ بندی کی ہے، پاکستانی کمپنیاں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے روس میں ٹیکسٹائل اور فوڈ سیکٹر کی 4 اہم تجارتی نمائشوں میں شرکت کررہی ہیں جس کے نتیجے میں روسی منڈی میں پاکستان کے لیے ان شعبوں میں گروتھ ہو رہی ہے۔

6

انہوں نے روسی قونصل جنرل سے پاکستانی ایکسپورٹرز اور روس کے بڑے بائنگ ہائوسز کے درمیان روابط استوار کرنے کے لیے قونصل خانے سے مدد کی درخواست کی۔ روسی قونصل جنرل نے کراچی ایکسپو سینٹر میں روسی مصنوعات کی نمائش کے انعقاد میں دلچسپی کا اظہار کیا جس پر عابد جاوید اکبر نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ عابد جاوید اکبر نے روسی قونصل جنرل کو ایکسپو پاکستان 2013 میں شرکت کی دعوت دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |