ایف بی آر ان لینڈریونیو ملازمین کیلیے انعامی اسکیم شروع کریگا

مقصد ٹیکس چوری پکڑنا ہے،نوٹیفکیشن کامسودہ تیار،لاڈویژن کو توثیق کیلیے بھیجا جائیگا۔


Irshad Ansari March 22, 2013
ریکوری کا25 فیصدحصہ ملازمین کوانعام دینے کیلیے پول میں جمع کرایا جائیگا،ذرائع۔ فوٹو: فائل

KARACHI: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوری روکنے اور 159 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کرنے کیلیے ان لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کیلیے خصوصی انعامی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے جلد ان لینڈ ریونیو ایمپلائز ریوارڈ رولز جاری کیے جائیں گے۔

ایف بی آر کے سینئرافسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو ایمپلائز ریوارڈ رولز کے نوٹیفکیشن کا مسودہ تیار کرلیا ہے جو جلد توثیق کیلیے لا ڈویژن بھجوایا جائیگا جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان لینڈ ریونیو ایمپلائز ریوارڈ رولز کے تحت انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ریکوری میں سے ان لینڈ ریونیو کے افسران و ملازمین کو انعامات دیے جائیں گے۔

7

رولز کے مسودے کے مطابق ریکوری کا 20 فیصد ابتدائی طور پرٹیکس چوری پکڑنے والے افسر کو بطور انعام دیا جائیگا جبکہ ٹیکس چوری کے کیس سے حاصل ہونے والی رقم کا 25 فیصد حصہ ان لینڈ ریونیو ملازمین کیلیے قائم پول میں جمع کرایا جائیگا جو کیس کی تحقیقات کرنے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے تعاون کرنے والے ملازمین میں تقسیم کیا جائیگا۔

ایف بی آر افسر نے بتایا کہ مذکورہ ریوارڈ رولز ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہ آنے کے بعد متعارف کرائے جانے والے پلان بی پر عملدرآمد کو کامیاب بنانے میں مفید ثابت ہونگے تاہم جب بھی ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی جائے گی تو ان رولز کا اطلاق ان پر بھی ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اصل میں یہ ریوارڈ رولز ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کیلیے ہی بنائے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |