کوسوو اور پاکستان کا تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور

جوائنٹ وینچرز پر تبادلہ خیال، کوسوو کے تجارتی وفد کو پاکستان ایکسپو میں شرکت کی دعوت۔


APP March 22, 2013
پرسٹینیا: پاکستانی سفیر ہارون شوکت کوسوو کی نائب وزیر اعظم اور وزیر صنعت وتجارت میموزا کوثری لیلیٰ سے ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

کوسوو کی نائب وزیراعظم اور وزیرتجارت وصنعت میموزا کوثری لیلیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان اور کوسوو اب باضابطہ کاروباری تعلقات کا آغاز کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

کوسوو کے لیے پہلے پاکستانی سفیر محمد ہارون شوکت سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کوسوو اور پاکستانی تاجروں کے پوٹینشل کو جاننے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلیے تجارتی وفودکے تبادلے رجحان ساز ثابت ہوں گے۔ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے فیڈریشن آف چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی معلومات کے تبادلے، مشترکہ تجارتی میلوں کے انعقاد اور جوائنٹ وینچرز کیلیے معاہدے پر دستخط کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔

8

کوسووکی وزیرتجارت نے کہا کہ کوسوو کا جغرافیائی محل وقوع اور اس کا یورپی یونین کی مارکیٹ تک ڈیوٹی فری رسائی کے لیے خودمختارتجارتی ترجیحی معاہدہ پاکستانی سرمایہ کاروں کیلیے مفید ہوگا جنھیں کوسووتجارتی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع کرنے چاہئیں، کوسوو کو امریکا سے جی ایس پی بھی ملا ہوا ہے۔ پاکستانی سفیر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کوباہمی فائدے کیلیے نجی شعبوں کوسہولتی فریم ورک تیار کرکے اقتصادی روابط کیلیے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔

انھوں نے کوسوو کی نائب وزیراعظم کو تجارتی وفد کے ساتھ پاکستان کے دورے اور 26 سے29 ستمبر کو کراچی میں ہونے والی ایکسپوپاکستان میں شرکت کی دعوت بھی دی اور کہاکہ اس فورم سے کوسوو کے تاجروں کو پاکستانی برآمدکنندگان سے روابط اور تجارتی مواقع کی تلاش میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر استنبول میں پاکستانی قونصل جنرل ڈاکٹریوسف جنید، انقرا میں پاکستانی سفارتخانے کے پریس اتاشی عبدلاکبر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |