قصور مظاہرین کی ہلاکت شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

پولیس نے مظاہرین پر وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کے ایما پر فائرنگ کی، درخواست گزار


ویب ڈیسک January 12, 2018
پولیس نے مظاہرین پر وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون کے ایما پر فائرنگ کی، درخواست گزار فوٹو:فائل

قصور میں پولیس فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کا مقدمہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کیخلاف درج کرنے کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

قصور میں 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل کیخلاف احتجاج کے دوران دوروز قبل شہریوں پر پنجاب پولیس نے گولیاں برسادیں تھیں جس کے باعث دو بے گناہ مظاہرین اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ قصور میں احتجاج کے دوران مظاہرین پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے ایما پر فائرنگ کی جس کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: قصور میں 8 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد لرزہ خیز قتل

انہوں نے موقف اختیارکرتے ہوئے کہاکہ عدالت شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کیخلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زینب قتل ؛ قصورمیں دوسرے دن بھی احتجاج

واضح رہےکہ 7 سالہ ننھی اور معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کیخلاف قصور کے رہائشیوں نے احتجاج کیا تھا جس کے دوران پنجاب پولیس نے مظاہرین پر گولیاں برسادی تھیں جس کے باعث دو افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں