شہرکو اسلحے سے پاک کرنا ہمارا اولین مطالبہ ہےاے این پی

جمہوریت نے مدت پوری کی،پرامن انتخاب عبوری حکومت کی ذمے داری ہے۔

جمہوریت نے مدت پوری کی،پرامن انتخاب عبوری حکومت کی ذمے داری ہے۔ فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلاف کی تعلیمات کی روشنی میں میں ہم تشدد سے نفرت کرتے ہیں عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد کی علمبردار ہے ۔

کراچی کو ہر قسم کے اسلحے سے پاک کرناہمارا اولین مطالبہ رہا ہے اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کی ایوان بالا میں پیش کردہ قرار اسی جدوجہد جہد کا تسلسل تھی شہر کو ہر قسم کے اسلحے سے پاک کرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں دیر پا قیام امن کے لیے شہر کو ہرصورت میں اسلحہ سے پاک کرنا ہوگا،شہر میں نو گو ایریاز کو ختم کرنا ہوگا،شہر میں کئی ایسے علاقے موجود ہیں ۔




جہاں عام شہری اور سیاسی کارکنان سمیت پولیس بھی نہیں جاسکتی عام انتخابات کو پرامن بنانا عبوری حکومت کی اہم ذمے داری ہے عوام کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ ایک جمہوری حکومت نے اپنے پانچ سال کی مدت پوری کی،اے این پی نے ملک کی بقا اور سلامتی کی جنگ میں امن کی خاطر بے پناہ قربانیاں دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی باچا خان کے پیروکاروں کی جماعت ہے جو سیاست کو عبادت سمجھ کر لوگوں کی بے لوث خدمت کے لیے میدان عمل میں آتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ملک بھر کے عوام کی ترجمانی کی اور ان کے مسائل ہر فورم پر اٹھائے گئے، دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی تھنک ٹینک کا ہنگامی اجلاس آج مردان ہاؤس میں منعقد ہوگا ۔
Load Next Story