نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کیخلاف عدالت سے رجوع کرینگےغوث علی شاہ

سندھ میں پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم نےملی بھگت سےغیرآئینی طریقہ اختیارکرتےہوئےنگراں وزیراعلیٰ کا تقررکیا،غوث علی شاہ۔


Staff Reporter March 22, 2013
سندھ میں پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم نےملی بھگت سےغیرآئینی طریقہ اختیارکرتےہوئےنگراں وزیراعلیٰ کا تقررکیا،غوث علی شاہ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے ملی بھگت سے غیر آئینی طریقہ اختیار کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ کا تقرر کیا جمعہ (آج) نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔

جسٹس (ر) زاہد قربان علوی پیپلز پارٹی کے دور میں حکومتی اتحاد کے منظور نظر رہے، کیسے شفاف انتخابات کا انعقاد کراسکتے ہیں ،وہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ سلیم ضیا ،عرفان اللہ مروت ، نہال ہاشمی ، ماروی میمن اور علی اکبر گجر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |