جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کےخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی

کاغذات نامزدگی میں جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی، جہانگیر ترین کا موقف

سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا، فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کےخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے، اپنی درخواست کےساتھ انہوں نے بیان حلفی بھی جمع کرایا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو تاحیات نااہل قرار دیدیا

جہانگیر ترین نے حلف نامے میں کہا ہے کہ میرے چار بچے ہیں، چاروں شادی شدہ اور خود مختار ہیں، میں نے کاغذات نامزدگی میں جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ میں نے ٹرسٹ پاکستان کے بینکنگ چینلز سے واجبات کی منتقلی کے ذریعے قائم کیا، ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر کی فراہمی تھا، خود کو اور اپنی بیوی کو تاحیات بینیفیشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا،عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو حنیف عباسی کی دائر درخواست پر کئی سماعتوں کے بعد جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔
Load Next Story