زینب کے والد کے اعتراض پر جے آئی ٹی کے سربراہ تبدیل

ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کی جگہ ڈی آئی جی محمد ادریس جے آئی ٹی کے نئے سربراہ تعینات


January 12, 2018
زینب کے قتل کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔ فوٹو: فائل

زینب قتل کیس میں بنائی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی محمد ادریس کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا۔

قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ننھی زینب کے والد کے اعتراض پر واقعے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں جےآئی ٹی تشکیل دی تھی تاہم آج ڈی آئی جی محمد ادریس کو نیا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : زینب کے سفاکانہ قتل پرجے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی

واضح رہے کہ قصور کی رہائشی زینب کو ایک ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا، پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے باوجود معصوم بچی کو بازیاب نہیں کراسکی تھی تاہم منگل کی شام اس کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زینب کے ساتھ ایک سے زائد مرتبہ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قصورمیں دوسرے دن بھی احتجاج، مظاہرین کا رکن اسمبلی کے دفترپردھاوا

زینب کے قتل کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج دیکھنے میں آیا، بالخصوص قصور میں جہاں مشتعل افراد نے گزشتہ روز رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر انصاری کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ان کی 2 گاڑیوں کو آگ لگادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں