5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
ملک بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اورنجی ادارے بند رہیں گے
KARACHI:
وفاقی حکومت نے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی ملک بھرمیں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس روزملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
ہرسال کی طرح ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی، آزاد کشمیرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اورکانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اوربھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔