قومی اسمبلی میں فاٹا تک سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کا دائرہ کاربڑھانے کا بل منظور

جے یوآئی (ف) نے قومی اسمبلی میں بل کی مخالفت کی


ویب ڈیسک January 12, 2018
وفاقی وزیرقانون انصاف محمود بشیرورک نے بل ایوان میں پیش کیا فوٹو: فائل

قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ اورپشاورہائی کورٹ کا دائرہ کارفاٹا تک بڑھانے سے متعلق بل کثرت رائے سے منظورکرلیا۔













اسپیکرسردارایازصادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیرقانون انصاف محمود بشیرورک نے سپریم کورٹ اورپشاورہائی کورٹ کا دائرہ کارفاٹا تک بڑھانے کا بل ایوان میں پیش کیا۔ جے یوآئی (ف) نے بل پیش کرنے کی مخالفت کی تاہم اسپیکرنے رولنگ دی کہ اکثریتی ارکان کی درخواست پرکارروائی معطل کر کے یہ بل پیش کیا گیا ہے۔

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایف سی آرکا خاتمہ کیا، سپریم کورٹ، پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھادیا، ہمارا مطالبہ ہے اسی دورمیں فاٹا کے انضمام کا تاریخی کام انجام دیا جائے، فاٹا کے عوام نے بڑی قربانی دی ہے جن کے صلے میں فاٹا کا انضمام کیا جائے، اگلے سیشن میں فاٹا انضمام کا بل بھی ایوان میں لایا جائے۔ بعد ازاں اسمبلی نے بل کثرت رائے سے منظورکرلیا۔

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اب یہ بل سینیٹ میں پیش کیا جائے، جہاں سے منظوری کے بعد بل کا مسودہ صدر مملکت کو بھیجا جائے گا، بل پرصدرکے دستخط کے بعد آئین کا حصہ بن جائے گا۔












تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں