پرویز مشرف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر نہ ہو سکی

سابق صدر مملکت جنرل پرویز مشرف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر نہ ہوسکی۔


Staff Reporter March 22, 2013
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سابق صدر مملکت جنرل پرویز مشرف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر نہ ہوسکی۔

جمعرات کو پرویز مشرف کی صاحبزادی ڈاکٹر عائلہ رضا نے اپنے والد کی حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں سینئر ایڈووکیٹ اے کیو ہالیپوٹہ کے توسط سے درخواست جمع کرائی تھی ، اے کیو ہالیپوٹہ 2008 میں جنرل پرویز مشرف کے دور میں ہونے والے انتخابات میں سندھ کے نگراں وزیراعلی مقرر کیے گئے تھے۔

سندھ ہائی کورٹ کے آفس کی جانب سے درخواست میں کچھ دستاویزات کی کمی کی نشاندہی کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ درخواست کے ساتھ مطلوبہ دستاویزات منسلک کی جائیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق کے مطابق دستاویزات جمعے کی صبح جمع کرادی جائیںگی اور اس کے ساتھ فوری سماعت کی متفرق درخواست بھی دائر کی جائے گی۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ پرویز مشرف ملک کے سابق صدر اور چیف آف آرمی اسٹاف رہے ہیں وہ آج کل بیرون ملک ہیں ان کے خلاف سابق گورنر بلوچستان نواب اکبرخان بگٹی کی ہلاکت ، لال مسجد اسلام آبادکے خلاف آپریشن اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی ہلاکت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں اوران مقدمات میں ان کی گرفتاری کا اندیشہ ہے ، جبکہ یہ مقدمات بے بنیاد اور غلط ہیں انھیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوکر اپنا دفاع کرنے کا موقع دیا جائے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی گرفتاری سے روکا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |