الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلیے شیڈول کو حتمی شکل دیدی

امیدواروں کی چھان بین کے لیے تمام اداروںمیں براہ راست رابطہ رہے گا

امیدواروں کی چھان بین کے لیے تمام اداروںمیں براہ راست رابطہ رہے گا فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امیدواروں کی چھان بین کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کرلیا گیاہے۔

یوٹیلٹی بلز، بینک نادہندگی، جعلی ڈگری اور دیگر معاملات پر نیب، اسٹیٹ بینک اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے براہ راست رابطہ رکھاجائے گا جبکہ الیکشن کمیشن نے نیب سے ہاٹ لائن قائم کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں جس کے تحت مختلف معاملات پر براہ راست نیب سے تبادلہ خیال ہوگا اور نیب امیدواروں کے یوٹیلٹی بلز کے حوالے سے معلومات الیکشن کمیشن کو فراہم کرے گا ۔




جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک بینک نادہندگی کے حوالے سے تمام تر تفصیلات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق حتمی انتخابی شیڈول کا اعلان آئندہ 24گھنٹوں میں متوقع ہے جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ انتخابی شیڈول کے ساتھ امیدواروں کی معلومات کے لیے آرٹیکل62اور63،ضابطہ اخلاق اور دیگر اہم معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔
Load Next Story