غوث بخش باروزئی آج نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کاحلف اٹھائینگے

نگراں کابینہ پر بھی اتفاق ہوجائیگا، ہم نے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا،رئیسانی


Numainda Express March 22, 2013
طارق مگسی کیساتھ پریس کانفرنس، مولاناواسع کادائردرخواست واپس لینے کااعلان ۔ فوٹو : فائل

نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نواب غوث بخش باروزئی کو نامزدکردیاگیاجواپنے عہدے کا آج حلف لیں گے۔

اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اپوزیشن لیڈرنوابزادہ طارق مگسی،نواب ثنا اﷲ زہری ،مولانا عبدالواسع،سید احسان شاہ،زمرک خان اچکزئی،اسد بلوچ اورمیرعاصم کردگیلو نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ 1973ء کے تناظر میں رہتے ہوئے ہم نے نواب غوث بخش باروزئی کے نام پراتفاق کیا ہے اوریہ فیصلہ کرکے ہم نے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ یہ کرپٹ ترین حکومت تھی میں انھیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جائیں اوردیکھیں کہ ہم نے کتنے ترقیاتی کام کیے ہیں، ریکوڈک اور گوادرپورٹ بلوچستان کے حوالے کیے جائیں پاک ایران گیس کی رائلٹی بھی بلوچستان حکومت کو ملنی چاہیے۔



انھوں نے کہا کہ نگران کابینہ کا فارمولہ بھی مل بیٹھ کراتفاق رائے سے طے کریں گے اور ہمارے پاس فارمولہ موجود ہے لیکن یہ فارمولہ صحافیوں کونہیں بتائیں گے،اپوزیشن لیڈر نوابزادہ طارق مگسی نے کہا کہ یہ نام ہم نے پیش کیاتھا ہم نے یہ ثابت کیا کہ بلوچستان میں بھی اتفاق ہے جس طرح خیبرپختونخوا میں ہوا، مولاناعبدالواسع نے کہا کہ ثابت کردیا کہ ہم ایک نقطے پر متفق ہوسکتے ہیں۔

اس موقع پرانھوں نے اپوزیشن لیڈر کے معاملے پرسپریم کورٹ میں دائردرخواست بھی واپس لینے کااعلان کیا۔قبل ازیںسیاسی جماعتوں کے اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اسلم رئیسانی نے کہاکہ بھائی بھائی ہوتاہے چھوٹا ہویابڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |