کراچی میں لاپتہ 10 سالہ بچہ گھر پہنچ گیا

نامعلوم شخص چیز دلانے کے بہانے عثمان کو پیدل اپنے ساتھ لے گیا تھا، اہل خانہ


ویب ڈیسک January 13, 2018
نامعلوم شخص چیز دلانے کے بہانے عثمان کو پیدل اپنے ساتھ لے گیا تھا، اہل خانہ فوٹو: فائل

برنس روڈ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والا 10 سالہ عثمان گھر پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے برنس روڈ سے 10 سالہ بچہ عثمان مدرسے سے گھر واپسی پر لاپتا ہوگیا تھا۔ قصور میں قتل زینب کی طرح عثمان کی والدہ بھی عمرے پر گئی ہوئی ہیں۔ بچہ غائب ہونے پر اہل خانہ و اہل محلہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے برنس روڈ کی دکانیں بند کرادیں، ٹائر جلائے اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی بھی معطل کردی۔

عثمان آج صبح سویرے گھر پہنچ گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عثمان کو نامعلوم شخص گھر کے قریب چھوڑ کر چلا گیا۔ بچے کے تایا انصار نے بتایا کہ نامعلوم شخص چیز دلانے کے بہانے بچے کو پیدل لے گیا تھا، عثمان پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا اور وہ خیریت سے گھر لوٹ آیا ہے۔ عثمان کی گمشدگی کے خلاف احتجاج میڈیا پر نشر ہوتے ہی آئی جی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی جنوبی سے رپورٹ طلب کی۔

اہل خانہ کے مطابق 10 سالہ بچہ عثمان 7 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے، وہ قرآن حفظ کررہا ہے اور اب تک 22 پارے حفظ کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |