سپریم کورٹ شاہ زیب قتل کیس آج سماعت کیلیے مقرر

وی آئی پیز کیلیے روٹ لگانے سمیت 9دیگراہم مقدمات بھی سنے جائیں گے۔

وی آئی پیز کیلیے روٹ لگانے سمیت 9دیگراہم مقدمات بھی سنے جائیں گے۔ فوٹو : فائل

عدالت عظمیٰ میں شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت پرسول سوسائٹی کی اپیل آج ہفتہ کو سماعت کیلیے مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل فل بینچ شاہ زیب قتل کیس کے ملزمان کی بریت پر سول سوسائٹی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کریگا۔


واضح رہے کہ شاہ زیب قتل کیس کے علاوہ سندھ میں دودھ کی ناقص و غیر معیاری پیداوار، تیاری اورپیکنگ کا ازخود نوٹس، کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی حالت زار اور نجی میڈیکل کالجز میں داخلے، ملک بھر میں جیلوں کی حالت زار ، اہم شخصیات کی آمدورفت کے وقت عام شہریوں کیلیے سڑکوںکی بندش پر ازخود نوٹس، ماحولیاتی آلودگی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت عوامی اہمیت کے 9 مختلف مقدمات بھی آج سنے جائیں گے۔

 
Load Next Story