بلوچستان اسمبلی کے 16ویں قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا
عبدالقدوس بزنجو،عبدالرحیم زیارت وال اور سید لیاقت آغاکے کاغذات نامزدگی منظور۔
بلوچستان اسمبلی کے 16ویں قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا جس کے لیے تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی کے 16ویں قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا جس کے لیے تین امیدواروں ق لیگ کے میر عبدالقدوس بزنجو،پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال اورسید لیاقت آغاکے کاغذات نامزدگی منظورکرلیے گئے، بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ درانی نے مقررہ وقت پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضاات داخل نہ ہونے پر کاغذات نامزدگی کی منظوری کا اعلان کیا اورکہاکہ امیدوار اسمبلی اجلاس سے قبل کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
دوسری طرف ن لیگ کے مزید 6ارکان اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ ،سرداردرمحمدناصر ،محمدخان لہڑی ،انیتا ء عرفان اور ثمینہ شکیل نے عبدالقدوس بزنجو کی حمایت کا اعلان کردیا جبکہ ن لیگ نے نواب ثنا اﷲ زہری کے بعد نواب چنگیز مری کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کے لیے سیکریٹری صوبائی کوتحریری درخواست دے دی۔
واضح رہے کہ نئے قائد ایوان کیلیے ن لیگ اورق لیگ کے متفقہ اور متحدہ اپوزیشن میں شامل جمعیت علمائے اسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )کی حمایت یافتہ امیدوار میر عبدالقدوس بزنجو ، پشتونخوامیپ کے عبدالرحیم زیارتوال اورلیاقت آغا کے درمیان مقابلہ ہوگا جب کہ نئے قائد ایوان کے لیے مقررہ وقت تک 3امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔