قصور فائرنگ شہباز شریف اور رانا ثنا کیخلاف مقدمہ کیلیے درخواست دائر

درخواست تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔


Numainda Express January 13, 2018
دونوں کے ایما پر پولیس نے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کی جس سے 2 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔ فوٹو:فائل

قصور میں7 سالہ معصوم بچی زینب کے قتل کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کی فائرنگ اور 2 افراد کے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف درج کرنے کیلیے درخواست دائرکر دی گئی۔

سیشن کورٹ عدالت میں قصورمیں7 سالہ معصوم بچی زینب کے قتل کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس کی فائرنگ اور 2 افرادکے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کیخلاف درج کرنے کیلیے درخواست دائرکر دی گئی، درخواست تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ قصورشہر میں وزیر اعلیٰ پنجاب اورصوبائی وزیرقانون کے ایما پر پولیس نے مظاہرین پربراہ راست فائرنگ کی جس سے 2 افراد بھی جاں بحق ہوئے، وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، نہتے شہریوں کا قتل عام حلف کی خلاف ورزی اور پولیس کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی بدترین مثال ہے تاہم عدالت ان کیخلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں