خوراک کی عالمی قیمتیں دسمبر میں 33 فیصد گر گئیں
ڈیری مصنوعات9.7، خوردنی تیل5.6 اور چینی کے نرخ 4.1 فیصد گھٹ گئے
خوراک کی عالمی قیمتیں دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر 3.3 فیصد گر گئیں، سب سے زیادہ کمی خوردنی تیل اور ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں آئی۔
اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک وزراعت (ایف اے او) کے مطابق دسمبر میں کمی کے باوجود سال 2017 میں اشیائے خوراک کی قیمتیں 2016 کے مقابلے میں 8.2 فیصد زیادہ رہیں اور 2014 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
ایف اے او کے مطابق ڈیری مصنوعات کی قیمتوں میں دسمبر کے دوران 9.7 فیصد کمی آئی جس کی وجہ زیادہ سپلائی اور کم طلب ہے مگر 2017 کے پورے سال میں ڈیری قیمتوں میں 31.5 فیصد کا اضافہ ہوا، خوردنی تیل کی قیمتوں میں نومبر کے مقابل گزشتہ ماہ 5.6 فیصد کمی آئی، پام آئل کی قیمتیں نمایاں طور پر کم ہوئیں اور ملائیشیا اور انڈونیشیا میں ذخائر بڑھ گئے تاہم کھانے کے تیل کی قیمتیں سال 2016 کے مقابلے میں 2017 کے دوران 3 فیصد زیادہ رہیں، چینی کے نرخ دسمبر میں 4.1 فیصد اور 2017 میں 11.2 فیصد کم ہوئے جس کی وجہ برازیل میں بمپر پیداوار ہے۔
اناج کی قیمتیں دسمبر میں مستحکم رہیں تاہم 2016 کے مقابلے میں گزشتہ سال نرخ 3.2 فیصد بڑھے مگر یہ قیمتیں 2011 کی بلندترین سطح سے اب بھی 37 فیصد کم ہیں، گزشتہ ماہ گندم اور مکئی کی قیمتیں کم جبکہ چاول کی بڑھ گئیں، دسمبر میں گوشت کی قیمتیں ٹھوس سپلائی کی وجہ سے کم رہیں مگر 2016 کی نسبت 2017میں گوشت عالمی سطح پر 9 فیصد مہنگا ہوا۔