احکامات ملنے پر عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں آئی جی سندھ

ہماری کوشش ہوگی کے شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، اے ڈی خواجہ


ویب ڈیسک January 13, 2018
اے ڈی خواجہ کی جگہ عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے، فوٹو: فائل

TEHRAN: آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ نے کہا ہے کہ اگر انہیں احکامات ملے تو وہ عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ وی وی آئی پی مومنٹ کے دوران ٹریفک قوانین پر عمل کیا جائے، اس کے علاوہ مستقل رکاوٹیں بھی ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے، ہماری کوشش ہوگی کے شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اے ڈی خواجہ کی جگہ نئے آئی جی کے لیے وفاق کو خط

صوبے میں نئے آئی جی کی تعیناتی سے متعلق اے ڈی خواجہ نے کہا کہ وہ سرکاری ملازم ہیں، اگر انہیں احکامات ملیں گے تو اپنا عہدہ چھوڑنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے لیے 3 مرتبہ کوششیں کرچکی ہے تاہم اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اب وفاق نے ان کی جگہ عبدالمجید دستی کو نیا آئی جی سندھ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں