قوم تبدیلی کافیصلہ کر چکیتحریک انصاف کلین سوئپ کریگیعمران

کارکن22مارچ کو مینار پاکستان پرکرپٹ حکومت سے نجات کاجشن منائیں گے


Numainda Express March 22, 2013
لاہور: 23مارچ کو مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے کیلیے ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم تبدیلی کا فیصلہ کر چکی ہے۔

آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کلین سوئپ کرے گی۔جمعرات کو ایوان اقبال میں انٹرا پارٹی الیکشن میں پولنگ کا جائزہ لینے کے بعدگفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کارکن 22مارچ کو مینار پاکستان پرکرپٹ حکومت سے نجات کاجشن منائیں گے جبکہ 23مارچ کو تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے ۔



تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات کراکے دوسروں کوراہ دکھائی ہے کہ حقیقی الیکشن کیسے ہوتے ہیں ،جو جماعت اس عمل سے نہیں گزرے گی وہ وجودکھو دیگی۔

عمران نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کوبچانے کی جنگ لڑ رہی ہے، 23مارچ کونئے پاکستان کا منشور قوم کے سامنے لائینگے ،نوجوان نسل انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرینگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں