سندھبلوچستان نگراں حکومتیں سپریم کورٹ میں چیلنج

حکومتیں جانبدارہیں،شفاف انتخابات کاامکان نہیں،بقیہ صوبوںمیں بھی یہی آثارہیں


APP March 22, 2013
حکومتیں جانبدارہیں،شفاف انتخابات کاامکان نہیں،بقیہ صوبوںمیں بھی یہی آثارہیں فوٹو: فائل

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سندھ اور بلوچستان میں نگراں حکومتوں کے قیام کو چیلنج کردیاگیا۔

جمعرات کو سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سابق وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر مبشرحسن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہاگیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں جانبدار نگراں حکومتیں قائم کی گئی ہیں جبکہ مرکز کے علاوہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی جانبدار نگراں حکومتیں قائم کی جا رہی ہیں۔



جانبدار نگراں حکومتوں کے قیام سے شفاف انتخابات کا قیام ممکن نہیں۔ درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ عدالت آئین کے آرٹیکل62 اور 63 کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنیوالے امیدواروں کو عام انتخابات میں حصہ لینے سے بھی روکنے کے احکام صادر کرے جبکہ غیرجانبدار نگراں حکومتوں کے قیام کے بھی احکامات صادر کرے تاکہ ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں