پیپلز پارٹی کا آصفہ بھٹو کو لیاری سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ
آصفہ بھٹو تین فروری کو 25 سال کی ہوکر عام انتخابات میں حصہ لینے کی عمر کو پہنچ جائیں گی
FAISALABAD:
پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو لیاری یا ٹنڈوالہیار سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو 2018 کے عام انتخابات سے عملی سیاست کا آغاز کرنے کو تیار ہیں۔ پی پی پی قیادت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آصفہ بھٹو لیاری یا ٹنڈوالہیار سے انتخاب لڑیں گی۔ آصفہ بھٹو اگلے ماہ تین فروری کو 25 سال کی ہوکر عام انتخابات میں حصہ لینے کی کم از کم عمر کو پہنچ جائیں گی۔
آصفہ بھٹو لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 248 سے عملی سیاست شروع کریں گی جب کہ ٹنڈوالہیار کا حلقہ این اے 223 بھی آصفہ بھٹو کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔ انتخابات لڑنے کیلئے آصفہ بھٹو کی لیاری میں دلچسپی ہے اور ٹنڈوالہیار میں ووٹ کا اندراج ہے۔ دونوں نشستوں سے کس نشست پر الیکشن لڑانا ہے اس کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔