معاملہ سونپا گیا تو 2 رو ز میں نگراں وزیر اعظم کا فیصلہ کر دینگے الیکشن کمیشن

کاغذات نامزدگی کی مدت میں توسیع نہیں کی جاسکتی،صادق اورامین شخص کوہی نگراں وزیراعظم ہوناچاہیے،رکن کمیشن شہزاداکبر


کاغذات نامزدگی کی مدت میں توسیع نہیں کی جاسکتی،صادق اورامین شخص کوہی نگراں وزیراعظم ہوناچاہیے،رکن کمیشن شہزاداکبر فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ نگراں وزیر اعظم کی تعیناتی کا معاملہ سونپا گیا تو 2روز میں فیصلہ کردیں گے۔

الیکشن کمیشن کے خیبرپختونخوا سے رکن شہزاداکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کاغذات نامزدگی کی مدت میں توسیع نہیں کی جا سکتی۔ انھوں نے کہاکہ ہر پریذائیڈنگ افسر کو ایسی جگہ تعینات کیا جائے گا جو اس کا آبائی علاقہ نہیں ہو گا۔ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو اپنے معاملات خود چلا سکتاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اگر پارلیمانی کمیٹی نگراں وزیراعظم کے حوالے سے فیصلہ نہیں کر سکتی تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جاتاہے، ایسی صورت میں الیکشن کمیشن 2روز کے اندر ہی نگراں وزیراعظم کا فیصلہ کرکے عام انتخابات کے معاملات کو حتمی شکل دے دیگا۔

ثنانیوز کے مطابق شہزاداکبر نے کہاکہ میرٹ کے مطابق ایسا شخص لائیں گے جو شفاف انتخابات کراسکے اور صادق وامین ہو۔ انھوں نے کہاکہ انتخابات میں راجا پرویزاشرف سمیت کسی سابق وزیراعظم کے پاس غیرمعمولی سیکیورٹی نہیں ہوگی۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کرتے ہوئے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو پروٹوکول کے ساتھ انتخابی مہم چلانے کی اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق میں دوسری بار تبدیلی کی ہے جس کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔ اس سے قبل اسپیکرز کے اپنے حلقے میں پروٹوکول کے ساتھ جانے پر پابندی تھی۔



علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے کراچی کے 11حلقوں کی حد بندیاں کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ 3قومی اسمبلی اور 8صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی حدبندیاں کی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق حدبندیوں سے حلقہ بندیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ان حلقوں میں قومی اسمبلی کے این اے239، این اے250، این اے254 شامل ہیں جبکہ صوبائی حلقوں میں پی ایس89، پی اے112، پی ایس113، پی ایس114، پی ایس 115، پی ایس 116، پی ایس118 اور پی ایس 124 شامل ہیں۔ آن لائن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آئندہ 24گھنٹوں میں عام انتخابات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لینے کے لیے اہم اعلانات کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں خطاب کے لیے تقریر کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |