ایک کارکن کے چلے جانے سےبھی پارٹی پرفرق پڑتاہےنبیل گبول

ایم کیو ایم میں شمولیت سے لیاری میں ایم کیو ایم کی مقبولیت کومزیدفروغ حاصل ہوگا ,نبیل گبول

ایم کیو ایم میں شمولیت سے لیاری میں ایم کیو ایم کی مقبولیت کومزیدفروغ حاصل ہوگا اوراس بات کا اندازہ آئندہ انتخابات میں ہوجائے گا۔،نبیل گبول فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنمااور سابق رکن قومی اسمبلی سردارنبیل گبول نے کہاہے کہ حادثاتی طور پر وزیراطلاعات بن جانے والے2008تک پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کیلیے میرے گھرکاچکرلگایا کرتے تھے۔

ایسے لوگوں کے لیے اتنا جواب ہی کافی ہے ،کاش ان کویہ معلوم ہوتاکہ ایک کارکن کے چلے جانے سے بھی پارٹی کوبہت فرق پڑتا ہے۔جمعرات کولال قلعہ گراؤنڈمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم میں شمولیت سے لیاری میں ایم کیو ایم کی مقبولیت کومزیدفروغ حاصل ہوگا اوراس بات کا اندازہ آئندہ انتخابات میں ہوجائے گا۔


پیپلز پارٹی میں موجودجوافرادمیرے خلاف بیان دے رہے ہیں وہ یہ بھی دیکھیںکہ میری ایم کیو ایم میں کتنی قدر کی جارہی ہے۔انھوں نے کہاکہ لیاری میں جوکچھ ہو رہاہے اس کے لیے سپریم کورٹ کے ریمارکس کافی ہیں، قانون نافد کرنے والے ادارے اورعوام دیکھیں کہ لیاری کے معصوم اورغریب عوام کس طرح جرائم پیشہ افرادکے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں،ایم کیو ایم میں میری شمولیت سے نہ صرف لیاری بلکہ اندرون سندھ میں بھی الطاف حسین کاپیغام پھیلے گا،سندھ میں آئندہ حکومت ایم کیوایم بنائے گی۔

 
Load Next Story